ایبٹ آباد میں اغوا کے بعد قتل کی گئی ڈاکٹر وردا کی پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کر دی گئی۔ڈاکٹر وردا کی نماز جنازہ میں اہلخانہ، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، لاش مقتولہ کی دوست اور کرائے کے قاتل کی نشاندہی پر ٹھنڈیانی کے جنگل سے ملی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر وردا نے 67 تولے سونا اپنی دوست وردا کے پاس بطور امانت رکھا ہوا تھا۔ملزمہ نے 67 تولے سونا ہتھیانے کیلئے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کیا، ملزمہ کی نشاندہی پر اجرتی قاتل سمیت 3 ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ مرکزی ملزم فرار ہو گیا۔ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس بروقت کارروائی کرتی تو لیڈی ڈاکٹر کی زندگی بچ سکتی تھی۔ایبٹ آباد میں قتل ہونے والی ڈاکٹر وردہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے بتایا کہ ڈاکٹر وردہ کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ جَلد منظرِ عام پر لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک روانگی کے وقت ڈاکٹر وردہ اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کے لیے پریشان تھی، ملزمہ رِدا نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کر کے67 تولہ سونا اپنے پاس امانتاً رکھوانے پر آمادہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کا سونا گروی رکھوا کر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کر رکھے تھے۔یاد رہے کہ ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔ڈی پی او ہارون الرشید کے مطابق ڈاکٹر وردہ کو قتل کرکے ٹھنڈیانی کے قریب دفنایا گیا تھا، وردہ کو بظاہر گلا دبا کر قتل کیا گیا، اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔ڈی ایچ کیو اسپتال سے اغوا کے بعد قتل کی جانے والی ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں اہم انکشافات سامنیآئے ہیں ۔ڈاکٹروردہ کو 4 دسمبر کواسپتال کے باہر سے اغوا کیاگیا تھا جس کے 4دن بعد ان کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے ملی تھی۔ڈی پی او ہارون رشید کے مطابق ڈاکٹروردہ کو اغواکے ایک گھنٹے بعد ہی قتل کردیاگیا تھا ، ان کو ملزمان پہلیجناح آبادکے زیرتعمیر مکان میں لے گئے جہا خاتون کوگلادبا کرقتل کیاگیا اور لاش ٹھنڈیانی کے قریب دفنا دی گئی تھی۔ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر سے اغوا ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش مل گئی ڈی پی او نے بتایا کہ واردات میں استعمال ہونے والی دونوں گاڑیاں تحویل میں ہیں جب کہ ڈاکٹر وردہ کی دوست اور اس کے شوہر سمیت3 ملزمان گرفتار ہیں، چوتھیملزم کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وردہ بیرون ملک روانگی کیوقت اپنے پاس موجود 67 تولہ سونے کیلئے پریشان تھیں، ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کا اعتماد حاصل کرکے 67 تولہ سونا اپنے پاس امانتا رکھوانے پر آمادہ کیا، ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کاسونا گروی رکھواکر 50 لاکھ روپے بھی حاصل کررکھے تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے ڈاکٹر وردہ کی دوست، ملزمہ کے ملازم اور ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے تاہم مرکزی ملزم شمریزکی گرفتاری کیلئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔







