پشاور میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناکافی شواہد کی بنا پر 31 ملزمان دہشت گردی مقدمات سے ڈسچارج کر دیئے گئے۔خیبر پختونخوا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں نے ناکافی شواہد کی بنا پر 31 ملزمان دہشت گردی مقدمات سے ڈسچارج کر دیئے، اس سلسلے میں پراسیکوشن ڈیپارمنٹ نے ملزمان کی رپورٹ جاری کردی۔جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 22 ملزمان پشاور کی تین اے ٹی سی کورٹس نے مقدمات سے ڈسچارج کیے ، 5 ملزمان کوہاٹ، دو ملزمان اے ٹی سی مردان نے ڈسچارج کیے، اور ایک ایک ملزم اے ٹی سی لوئر دیر اور مٹہ نے ڈسچارج کیا۔رپورٹ میں پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف شواہد ناکافی تھے، اور ان ناکافی شواہد کی بنا پر ملزمان کے خلاف ٹرائل نہیں چلائے جا سکتے تھے، ناکافی شواہد کی بنا پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے اور ٹرائل شروع کرنے سے پہلے مقدمات سے ڈسچارج کیا گیا ۔







