پشاور میں جوڈیشل ملازمین کا علامتی احتجاج

وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے زیر انتظام ٹریبونلز اور عدالتوں کے اہلکاروں سے سپیشل جوڈیشل اور یوٹیلٹی الاونسز کی کٹوتی کے خلاف گزشتہ روز فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس حیات آباد میں ملازمین نے علامتی احتجاج کیا اور اس حوالے سے ان الاونسز کی بحالی کے لئے نعرے لگائے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے وفاق کے زیر اتنظام ٹریبونل اور عدالتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو جوڈیشل، یوٹیلٹی اور سپیشل جوڈیشل الاونسز کی ادائیگی روک دی ہے جس کی وجہ سے ان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ یہ مراعات صوبوں کے سطح پر جوڈیشری کے ملازمین اور عملے کو دی جارہی ہیں اور وفاق کی جانب سے اس کو روکنا غیرقانونی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ ملازمین نے اب علامتی ہڑتال کی ہے اگر ان کے مطالبات بروقت پورے نہ ہوئے تو اس حوالے سے ائندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed