ڈینگی وائرس بارے کیس’ درخواست گزار کا وکیل معاونت کیلئے طلب

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے صوبے میں ڈینگی وائرس کے پھیلاو اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں انکے سہولیاتی کی عدم دستیابی سے متعلق دائر درخواست پر درخواست گزار وکیل کو ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے عدالت میں جمع شدہ رپورٹ کا جائزہ لیکر عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز سیف محب کاکاخیل کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔رٹ کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں ڈی جی پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ محکمہ صحت ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہر قسم کے اقدامات آٹھا رہے ۔ اور تمام بڑے ہسپتالوں میں انکے لئے وارڈز بھی مختص کئے ہیں ان مریضوں کو سہولیات دی جارہی ہیں۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جامع رپورٹ عدالت میں جمع کی گئی ہے۔اس دوران درخواست گزار سیف محب اللہ کاکاخیل پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ ڈینگی کا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے پشاور میں ہر گھر میں دو دو مریض ڈینگی وائرس سے متاثر ہیں حکومت کی جانب سے ڈینگی وائرس کے روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اس وقت ہسپتالوں اور لیبارٹریوں پر لوگوں کا رش ہے کیونکہ ہر کوئی اس وائرس سے متاثر ہے حکومت نے روک تھام کے لئے اعلانات تو کئے ہیں مگر گراونڈ پر کچھ نہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایک وکیل بھی ڈینگی وائرس کا شکار ہوا ہے پورے صوبے کے آئی سی یو میں بیڈز تک نہیں ہے، محکمہ ہیلتھ 16 سو بیڈز کی موجودگی کا دعوی کر رہا ہے مگر کچھ بھی موجود نہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے، ہم نے ڈی جی ہیلتھ سے جامع رپورٹ طلب کی تھی اور ڈی جی ہیلتھ نے رپورٹ جمع کرلی ہے، ڈی جی ہیلتھ کی رپورٹ آپ دیکھ لیں، پھر عدالت کی معاونت کریں ۔عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کے لئے ملتوی کردی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed