ٹینس کی گیند پر یہ بال کیوں ہوتے ہیں؟

اگر آپ ٹینس دیکھنا پسند کرتے ہیں یا اس کی گیند سے کبھی کرکٹ کھیلی ہو تو کبھی سوچا کہ اس پر ننھے بال کیوں ہوتے ہیں؟درحقیقت اگر آپ کبھی ٹینس میچ دیکھیں تو ہر پلیئر نئی گیند کو لینے کے بعد اس کا بغور معائنہ کرتا ہے۔وہ درحقیقت ٹینس کی گیند پر موجود ننھے بالوں کا جائزہ لیتے ہیں۔فٹبال یا باسکٹ بال کے برعکس ٹینس کی گیند کی سطح پر ننھے بال ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی کی وجہ ہوتی ہے۔ان بالوں کو nap کہا جاتا ہے جو ایک پریشرائزڈ ربڑ بال کو بننے کے عمل کے دوران کور کرتے ہیں۔اون، نائیلون، کاٹن یا تینوں کے امتزاج پر مبنی یہ ننھے بال گیند کی سطح پر ایرو ڈائنامک رگڑ کو بڑھاتے ہیں اور اس کے نیچے گرنے کے سفر کی رفتار کو سست کرتے ہیں۔مثال کے طور پر جب کوئی ٹینس پلیئر سرو کرتا ہے تو گیند 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھتی ہے مگر جب وہ مخالف کھلاڑی کے ریکٹ سے ٹکراتی ہے تو رگڑ سے اس کی رفتار گھٹ کر 50 میل فی گھنٹہ رہ جاتی ہے۔یہ ننھے بال گیند کے پیچھے ایسی ہوا کو تشکیل دیتی ہے جو بیک اسپن یا ٹاپ اسپن میں مدد فراہم کرتی ہے اور اس کی حرکت کو ناقابل پیشگوئی بناتی ہے۔1800 کی دہائی میں ٹینس کی گیند کو ان بالوں کی بجائے گرم اونی کپڑے سے ڈھانپا جاتا تھا مگر پھر ان ننھے بالوں کا استعمال شروع ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed