خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ شروع

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہونے جا رہا ہے، 20 تا 23 اکتوبر جاری رہنے والے مہم کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اس مرحلے کے دوران بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں تقریبا 10لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان لوئر تک پھیلایا گیا ہے ، جس میں بچوں کو بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلا ئے جائیں گے۔مہم کے اس مرحلے کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 6،424 ٹیمیں تشکیل دینے سمیت ان ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے تقریبا 10 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے کے دوران صوبے کے 29 اضلاع میں 61 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed