وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے درخواست

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کیلئے درخواست دے دی ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے چیف جسٹس سے وزیراعلی کی ملاقات کے لئے درخواست چیف جسٹس کو ارسال کردی ہے جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے، اور صوبے کے وزیراعلی ہے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے اور وزیراعلی بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیتے ہیں۔ درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر بانی سے ملاقات ہوتی رہی ہے, لیکن اب جیل سپرٹنڈنٹ نے ملاقات بند کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور بانی سے صوبائی امور، عوامی مسائل اور اہم پالیسی فیصلوں پر رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ اس وقت پنجاب نے خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پابندی لگائی ہے، وزیراعلی کی بانی پی ٹی آئی سے روٹین کے مطابق ملاقات ضروری یے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل سے ملاقات کے لئے ٹائم دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed