لندن کے تاریخی ٹیویسٹاک اسکوائر میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے مسخ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گاندھی جیانتی اور اقوامِ متحدہ کے یومِ عدم تشدد کی تقریبات سے چند دن قبل پیش آیا ہے، اِن تقریبات کا انعقاد 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے اس اقدام کو شرمناک اور عدم تشدد کے پیغام پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔







