انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو پناہ دینے کے کیس میں تحریک انصاف رہنما کامران بنگش بری کر دیئے گئے۔ 2 سال قبل درج کیس میں کامران بنگش پر پولیس کو زدوکوب کرنے اور فائرنگ کا بھی الزام تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اسد اللہ خان نے مقدمہ کی سماعت کی، تاہم سماعت کید وران عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو باعزت بری کر دیا۔اس موقع پر کامران بنگش نے کہا کہ اللہ پاک کے فضل سے فسطائی حکمرانوں کے 18ویں جھوٹے مقدمے میں بریت ہوئی۔ 20 اکتوبر 2023 کو میرے گھر پر چھاپے میں چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، مراد سعید کو پناہ کے بہانے میرے ضعیف و بیمار والدین کو ہراساں کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں رہ کر قید و بند اور جھوٹے کیسوں کا ڈٹ کر سامنا کیا، فسطائیت کا جبر، ظلم اور جھوٹے مقدمات ہمارے حوصلے توڑ نہیں سکتے۔ یاد رہے کہ اے ٹی سی کی جانب سے الزامات ثابت نہ ہونے پر مراد سعید کو پناہ دینے کے کیس میں تحریک انصاف رہنما کامران بنگش بری کر دیئے گئے۔







