جنوبی اور ضم اضلاع میں اب بھی چیلنجز درپیش ہیں ‘ چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پراونشل ایکشن پلان پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) عابد مجید، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد جاوید مروت، انتظامی محکموں کے سیکرٹریز، محکمہ داخلہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے، اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر صوبائی و وفاقی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنرز، ریجنل پولیس افسران، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبائی محکموں، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی اداروں کی جانب سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے اجلاس کو بریفنگ دی جبکہ شرکاء نے درپیش مسائل، چیلنجز اور مؤثر حکمت عملی پر تجاویز بھی پیش کیں۔چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب کو یکجا ہو کر اس حکمت عملی پر منظم اور مربوط انداز سے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری نہیں، سول سوسائٹی اور سول اداروں کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہے اور دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے والے عوامل اور نیٹ ورک کا خاتمہ ملکر یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے تمام محکموں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سہولت کار نیٹ ورک کی نشاندہی کر کے اسے ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ امن قائم رکھنے میں عوامی تعاون بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ عوام نے امن جرگوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف توانہ آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ اور دیر میں عوامی تعاون کی بدولت حالات قابو میں آئے اور بڑے نقصانات سے بچاؤ ممکن ہوا۔ تاہم بعض جنوبی اور ضم اضلاع میں اب بھی کچھ چیلنجز درپیش ہیں جنہیں بہتر انتظامی اقدامات اور عوامی اعتماد کی بحالی سے حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کو مضبوط و مستحکم کرنے اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں جس سے صوبے کی انسدادِ دہشتگردی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراونشل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد سے پورے صوبے میں امن و استحکام بحال ہو گا۔چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح امن و امان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed