ابوظہبی میں 1400 سال پرانی صلیب دریافت

متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں سر بنی یاس جزیرے پر تقریبا 1400 سال پرانی ایک مسیحی صلیب دریافت ہوئی ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق کھدائی کی مہم جنوری میں شروع ہوئی، یہ پہلی بڑی کھدائی ہے تقریبا 30 برس بعد شروع کی گئی، یہ پلاسٹر پر بنی ہوئی صلیب ہے۔ یہ تقریبا ساتویں-آٹھویں صدی یعنی تقریبا 1300 سے 1400 سال قدیم ہے۔ صلیب دیر اور خانقاہ کے شمالی حصے میں صحن نما مکانات سے ملی ہے، جہاں بزرگ راہب یا مہم جو رہتے تھے یا تنہائی میں عبادت کرتے تھے۔ صلیب کا سائز تقریبا 27 سینٹی میٹر لمبا، 17 سینٹی میٹر چوڑا، اور تقریبا 2 سینٹی میٹر موٹا ہے۔ یہ دریافت ثابت کرتی ہے کہ اس علاقے میں قدیم مسیحی کمیونٹیز موجود تھیں۔ جنہوں نے عبادت، خانقاہی زندگی، اور مذہبی رسم و رواج کو اپنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed