پشاور کے علاقہ متھرا میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا ،ملزم گرفتار

پشاور کے علاقہ متھرا میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے اپنے بھائی کو قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ متھرا کی حدود شیر کلے میں پیش آیا جہاں ملزم عبد الرحمن نے گھریلو جھگڑے پر اپنے بھائی شعور الرحمن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے واقعے کو گھریلو جھگڑے کاشاخسانہ قرار دیدیا ۔
پولیس نے مسماة (ث) دختر خاستہ الرحمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed