پشاور کے علاقہ گھنٹہ گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں گھنٹہ گھر میں پیش آیا جہاں سابقہ دشمنی کی بنا پر آدم خان کبابی گروپ نے خواجہ، شاہ سوار اور حسین گروپ پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر امین ولد بسم اللہ خان سکنہ خزانہ اور کریم بائیک ڈرائیور محمد عتیق ولد اسماعیل سکنہ گلبہار نمبر 4 زخمی ہو گئے، جبکہ کریم بائیک پر سوار ایک نامعلوم شخص گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کوتوالی فضل جان فوری موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں ۔







