کس منہ سے پاکستان سے کرکٹ کھیلیں گے؟ اسد الدین اویسی

بھارت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ  اُن کا ضمیر  انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں پہلگام حملے اور  آپریشن سندور  پر جاری بحث کے دوران حکومت کو  شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے اپنے خطاب کےدوران حکومت سے سوالات کرتے ہوئےکہا کہ جب بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات اٹھائے ہیں تو  پھر ایشیا کپ میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ کھیلنے کی اجازت کیسے دی جا رہی ہے؟  آپ کس منہ سے پاکستان سے کرکٹ کھیلیں گے؟

انہوں نےکہاکہ بھارت کی پاکستان سے تجارت بند ہے، وہاں کے جہاز بھارت نہیں آ سکتے، آبی راستے سے بھی جہازوں پر پابندی ہے  مگر کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا جب ہم پانی نہیں دے رہے، ہم پاکستان کا 80 فیصد پانی یہ کہہ کر روک رہے ہیں کہ پانی اور  خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے تو  آپ کرکٹ میچ کیسے کھیلیں گے؟

انہوں نےکہاکہ اُن کا ضمیر  انہیں  پاکستان اور  بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed