تیراہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پشاور بار ایسوسی ایشن کا پشاور بھر میں عدالتوں سے بائیکاٹ، اس دوران واقعہ کے خلاف کوئی بھی وکیل پشاور کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔بار ایسوسی ایشن کے مطابق وادی تیراہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، یہ ایسا اقدام ہے جس سے انسانی جانوں کا ضیاع اور امن و امان کی صورتحال کو چیلنج کیا گیا، یہ واقعہ نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ ایک مہذب معاشرے کے لیے لمح فکریہ بھی ہے۔پشاور بار کی جانب سے حکومتِ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، اور متعلقہ تمام سٹیک ہولڈرز اس واقعہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا گیا۔ یاد رہے تیراہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پشاور بار ایسوسی ایشن کا پشاور بھر میں عدالتوں سے بائیکاٹ، اس دوران واقعہ کے خلاف کوئی بھی وکیل پشاور کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوا۔







