شبقدر’ مسلح شخص نے اپنی بیوی اور والد کو قتل کر دیا’ بھائی زخمی

تحصیل شبقدر کے علاقہ دلہ زاک میں افسوسناک واقعہ ‘ معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی، واقعہ تھانہ سرو کلی پولیس سٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر کے علاقہ دلہ زاک باچیانوں پل کے رہائشی اعجاز ولد راویل شاہ نے اپنے گھر میں معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے اپنے باپ راویل شاہ اور اپنی زوجہ کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ملزم کے بھائی نواز شریف زخمی ہو گئے واقعہ کے بعد جاں بحق افراد اور زخمی ہونے والے شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کیا گیا ہے جہاں جاںبحق افراد کی پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو علاج کے لیے پشاور ایل آر ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھانہ سرو کلی پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed