کباڑ میں پڑا پرانا دستی بم اچانک پھٹ گیا، تین افراد شدید زخمی،جاں بحق ہونیوالوں میں دکان کا مالک اور دوملازم شامل
لوئر دیر(آئی این پی )لوئر دیر کے علاقے خال مارکیٹ میں واقع ایک کباڑ کے گودام میں دستی بم پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور نعشوں و زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال آر ایچ سی خال ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں میں دکان مالک اور ملازم شامل ہیں۔ ان کی شناحت روئیداد، امین اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کباڑ کی دکان میں ہینڈ گرنیڈ کہاں سے آیا، تفتیش کررہے ہیں۔
لوئر دیر، کباڑ کے گودام میں دھماکہ،3افراد جاں بحق







