وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کو آسائش اور سہولیات کی فراہمی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، بلا رنگ و نسل، علاقہ ، زبان اور سیاسی وابستگی کے تمام حجاج کرام کی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں، لوگوں کی باتوں کی پروا کیے بغیر حجاج کی بہترین سہولیات کے لیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ اس سال مدینہ منورہ میں رہائش، خوراک اور ریاض الجنہ کی زیارت کے تاریخی انتظامات ہیں، حکومت پاکستان اور وزارتِ مذہبی امور کی ذمہ داری ہے کہ ان کی آسانی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اس مقصد کے حصول کے لئے حج ناظم سکیم نیا قدم ہے ، بہترین کارکردگی کے حامل ناظمین کو اعزاز ات سے نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجی حج سکیم کی غلطیوں کے باعث حج کوٹہ ضائع ہوا تاہم حکومت نے مخلصانہ کوشش کی ۔وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی حکام سے نجی حج سکیم کے لیے رعایت حاصل کی۔ اس سال پوری دنیا سے ساڑھے تین لاکھ افراد کا حج کوٹہ استعمال نہیں ہو سکا۔ اس سے قبل بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام عازمینِ حج کو مشاعر کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ روانگی سے قبل عازمینِ حج کے ہر گروپ کو ان کے خیمہ نمبر سے آگاہی دی جائے گی۔ منی میں ہر میٹرس پر حاجی کا نام درج ہو گا۔ سعودی حکام کی جانب سے منی میں بڑا بیگ لے جانے کی ممانعت ہے لہذا عازمینِ حج صرف کندھے والا منی بیگ لے جائیں
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00