تہکال ‘ بجلی تار چوری کرنے کی کوشش کرنیوالے 2 افراد جاںبحق

پشاور کے علاقے تہکال گلے بابا کے قریب بجلی کی تاریں چوری کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھے اور 11 ہزار وولٹ کی لائن کاٹنے اور چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔واقعہ کے بعد تاکال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صدام خان جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر شناخت کا عمل شروع کیا گیا۔ تاحال دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کا تعلق نشے کے عادی افراد سے تھا جو ممکنہ طور پر منشیات کے لیے پیسے کے حصول کے لیے واردات کی نیت سے آئے تھے۔

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر