خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز میں یکساں نمبرز کے معیارکو یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس سلسلے میں اہم اقدامات پر غور کرنے کیلئے پیر کے روزایک اجلاس طلب کر لیا گیا جبکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کے چیئرمین نے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرپرسنز کو خط ارسال کردیا ۔خط کے مطابق اگرچہ تمام بورڈز نے 2025 کے ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی امتحانات کا انعقاد یکساں پالیسی کے تحت کامیابی سے مکمل کر لیا ہے لیکن نمبرز دینے کے مرحلے میں بھی یکساں معیار کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔سٹیک ہولڈرز کی طرف سے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں کہ بعض بورڈز میں نمبر دینے کے طریقہ کار میں فرق پایا جاتا ہے جس سے کسی ایک علاقے کے طلبہ دوسرے کے مقابلے میں کم فائدہ اٹھا پاتے ہیں۔اس مسئلے کے حل کیلئے 2 جون کو صبح 11 بجے کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوگاجس میں تمام بورڈز کے چیئرپرسنز، کنٹرولرز اور کوارڈی نیٹرز کی شرکت ضروری ہوگی۔ اجلاس میں نمبر دینے کے یکساں معیار کو نافذ کرنے کیلئے ایک مثر طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔خط میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ مختلف بورڈز کی منتخب کی گئی کاپیوں کو باہمی طور پر چیک کرنے کا نظام متعارف کرایا جائے جو کہ صرف پوزیشن ہولڈرز کی کاپیوں کو چیک کرنے کے موجودہ طریقہ کار سے زیادہ مثر اور کم خرچ ہوگا۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00