خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے غریب اورمتوسط1لاکھ 30ہزار خاندانوں کو مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے فلیگ شپ منصوبے میں بعض اخبارات والیکٹرانک میڈیاکے ذریعے مبینہ بے ضابطگیوں ومالی بدعنوانی کے تاثرکوغلط قراردیتے ہوئے اسے بے بنیاد اورگمراہ کن پروپیگنڈاقراردیا ہے جبکہ سولرائزیشن کے کاروبار سے منسلک کچھ مفاد پرستوں نے اس منصوبے کے ساتھ اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈاکرنا شروع کر دیاہے۔محکمہ توانائی وبرقیات نے وضاحت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت کے 1لاکھ 30ہزارمفت سولرسکیم کے میگاپراجیکٹ کومحکمے کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) کے ذریعے شروع کیا گیاہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور آن لائن ای بیلٹنگ کے ذریعے کرچکے ہیں جس میں میرٹ کے ذریعے مستحق گھرانوں کا انتخاب کیا گیاہے اورساتھ ہی انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوامی فلاح کے منصوبے کو جلدازجلدمکمل کیاجائے۔ منصوبے کے بارے کے اصل حقائق یہ ہیں کہ تاحال اس منصوبے کے تحت کوئی مالی ادائیگی نہیں کی گئی۔کسی بھی ٹھیکیدار کو کوئی ٹینڈر الاٹ نہیں کیا گیا
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00