اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیاگیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو 4 جون کو طلب کر لیا۔دائر ریفرنس کے مطابق عمر ایوب نے بیرون ملک جائیدادوں کو خفیہ رکھا اور اثاثوں میں اندراج نہیں کیا۔ عمر ایوب نے 2019-20 میں سرمایہ کاری کے غرض سے یو اے ای کا اقامہ رکھا اور ظاہر نہیں کیا۔ عمر ایوب نے اقامہ سے مالی فوائد یا خسارے کا ذکر نہیں کیا عمر ایوب نے پاکستان کے ایک ادارے میں اپنے حصص اور سرمایہ کاری کو بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ریفرنس میں بابر نواز نے استدعا کی کہ سنگین الزامات کی زد میں آنے والا شخص قومی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل نہیں۔الیکشن کمیشن 4 جون کی صبح 10 بجے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرے گا۔قبل ازیں اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسا ل کیا تھا ۔مسلم لیگ ن کے بابر نواز نے عمر ایوب کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بجھوایا تھا۔دائر ریفرنس میں عمر ایوب پر مالیاتی گوشواروں میں اثاثوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام ہے، جس میں آرٹیکل 62، 63 کے تحت عمر ایوب کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر