نواز شریف اچانک لندن چلے گئے’ عید الاضحی بھی گزاریں گے

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہو ئے ، نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے، نواز شریف عید الاضحی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے، اس سے قبل نواز شریف گذشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے۔نواز شریف تقریبا 7 ماہ کے بعد دوبارہ لندن کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر