صوبے میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔عبدالواسع

امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ گرامی میں اضافے کے ساتھ ہی حکومت نےخیبرپختونخوا کے طول وعرض میں ناروالوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والے سلسلے میں بھی اضافہ کردیا ھے اس وقت تحصیل تحت بھائی اور ضلع مردان بھر 14گھنٹے ناروا لوڈشیڈنگ روزکا معمول بن چکا ہے جس کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں،تاجر تنظیموں اور عوام الناس نے آج دو جون کو سہ پہر 4بجےتحت بھائی گریڈاسٹیشن ضلع مردان کے سامنے جس احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے جماعت نے اس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ن لیگ اور پیپلزپارٹی مرکز میں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 13سالوں سے مسلسل تیسری حکومت قائم ہے لیکن ان جماعتوں کی ترجیحات میں عوام کو بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی دور دور تک نظر نہیں آرہی ہیں صوبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن زور وشور سے جاری ہے اور عوام بدامنی،بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ساتھ شدید گرمی کے اس موسم میں 14گھنٹے کی غیراعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہیں جبکہ دوسری طرف آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلٹی بلز میں اضافے کی صورت میں حکمران طبقہ عوام کی زخموں پر نمک پاشی کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر