مودی سرکار کی جانب سے خطے کو عدم توازن کا شکار کرنے کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں، چین نے بازی پلٹ دی جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر)نے بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا ہے۔سی ایف آر رپورٹ کے مطابق خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے اور جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے۔ تازہ صورت حال میں چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے۔اسی طرح بنگلادیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ جو بھارت کے پرانے اتحادی ہیں، اب چین کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ چین کی سرمایہ کاری اور اسمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ بھی دی، جس کے نتیجے میں بنگلا دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات پیدا ہوئے ہیں
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00