پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ میں تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر کیک کاٹا گیا ۔ تقریب سے خطاب کے دوران فورم کے صدر کفایت اللہ خان، سینئر نائب صدر حاجی فرھاد علی ،جنرل سیکرٹری اکبر یوسف خلیل، سیکرٹری اطلاعات سلیم شاہ ہوتی ، دیگر رہنماء سردار حسین ، عاطف نذیر،ثنا اللہ خان، منظور خلیل، محمد صفدر خان، ارشاد درانی،حضرت سید خان ، سعید اللہ، عابد علی اور ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری اشفاق دائودزئی نے بھی خطاب کیا ۔ معرکہ حق کی کامیابی پر اظہارتشکر قومی جذبے اور بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ مقررین نے اس موقع پر یومِ تکبیر کے تاریخی پس منظر، قومی خودمختاری کے تحفظ، اور ایٹمی پروگرام کے معماروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پوری قوم کے عزم، اتحاد اور دفاعی خودمختاری کی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا ہے اور پاکستان کی حفاظت بھی کرے گی۔ انھوں نے ایٹمی دھماکے کرنے پر پارٹی قائد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ معرکہ حق میں قوم اور افواجِ پاکستان کی شاندار فتح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنی سرزمین کا دفاع کیا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ہر محاذ پر متحد، مضبوط اور اپنے اصولوں پر قائم ہیں۔ یہ فتح پوری قوم کے اتحاد، افواج کی قربانیوں اور سیاسی قیادت کے تدبر کا نتیجہ ہے۔ اجلاس نے پارٹی قائدین نواز شریف،شھباز شریف اور امیر مقام کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کی
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00