پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی ۔
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست جمع کروادی گئی جس پر سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل نے کی۔سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں،فیصل جاوید کے خلاف ایف آئی اے کا بھی کوئی کیس نہیں۔اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل جاوید کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہے۔جسٹس صاحبزداہ اسداللہ نے کہا کہ ہم آپ کو وقت دیتے ہیں، متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوجائیں۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00