وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے جمعرات کے روز خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (کے پی ازمک)کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور نو قائم شدہ کے پی ازمک ٹاور کا باضابطہ افتتاح کیا۔ صوبائی کابینہ اراکین عبد الکریم تورڈھیر، طفیل انجم اور ڈاکٹر محمد اسرار کے علاو ہ سیکرٹری صنعت عامر آفاق ، محکمہ صنعت اور کے پی ازمک کے حکام اور دیگر بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ کے پی ازمک ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ 67 کروڑ روپے کی لاگت سے تین سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ ٹاور کل چار کنال رقبے جبکہ 7 فلورز پر مشتمل ہے۔ وزیر اعلی نے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کا جغرافیائی محل وقوع اور قدرتی وسائل دونوں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے پوٹینشیلز کو مو ثر انداز میں بروئے کار لاکر ہم معاشی طور پر اپنے پاو ں پر کھڑے ہو سکتے ہیں،لیکن بدقسمتی سے ماضی میں ان وسائل کو استعمال میں لانے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی تاہم موجودہ صوبائی حکومت تمام شعبوں کے پوٹینشیلز کو مو ثر طریقے سے استعمال میں لانے کیلئے شروع دن سے کام کر رہی ہے۔ وزیراعلی نے مزید کہا کہ صوبے میں 11 اکنامک زونز قائم کئے گئے ہیں، چار پر کام جاری ہے جبکہ چار مزید بھی قائم کئے جائیں گے۔صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو تمام درکار سہولیات اور مراعات فراہم کر رہی ہے تاکہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ صوبے میں پن بجلی پیدا کرنے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہم اپنی بجلی کی پیداوار سستی نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کریں گے اور اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے اپنی ٹرانسمشن لائن بچھانے کا منصوبہ شروع کیا ہے، اس ٹرانسمشن لائن کے بہتر استعمال کیلئے کاٹلنگ میں نیا اکنامک زون قائم کیا جائے گا اور یہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے صوبے کے صنعتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبے میں نجی سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار ہے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00