غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں: پوپ لیو

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔

سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب میں کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں، ان کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔

پوپ لیو کا کہنا تھا کہ غزہ میں لڑائی فوری بند کی جائے، انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔

پوپ لیو نے  اسرائیل اور حماس سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کریں۔

دوسری جانب غزہ میں امداد لیتے لوگوں پر اسرائیلی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور 46 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری سے صبح سے اب تک 30 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود المرٹ کا کہنا ہے غزہ کو بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے، غنڈوں کا گروہ نیتن یاہو حکومت کی نمائندگی کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر