جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ .بچوں سمیت22افرادزخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک، کرمزی اسٹاپ کے نزدیک واقع والی بال گراونڈ پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 22افراد زخمی ہو گئے۔حملے کے فورا ًبعد علاقے میں شدید فائرنگ ہوئی ، جس سے وہاں موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے جنوبی وزیرستان لوئر و اپر سے رکن قومی اسمبلی زبیر خان نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرمزی اسٹاپ پر ہونے والا مبینہ ڈرون حملہ ایک سفاک اور غیر انسانی اقدام ہے، جس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ظلم اور بربریت کی انتہا ہے۔تاحال سیکیورٹی فورسز اور مسلح گروپس میں سے کسی نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر