انکم ٹیکس کیخلاف دائر رٹ پر ایف بی آر،وفاق کونوٹس ،جواب طلب

ہائیکورٹ کے جسٹس اظہر منہاس پر مشتمل بنچ نے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نان کیڈر افسران کو ٹیکس جمع کرنے کے صلے میں انعامات میں نظر انداز کرکے اعلیٰ افسران کیلئے علیحدہ طریقہ کار بنانے کیخلاف دائر رٹ پر ایف بی آر، وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا ۔درخواست گزار اکبر نواز سمیت دیگر لینڈ ریونیو افسران دیگر ملازمین کی جانب سے اسحاق علی قاضی ایڈووکیٹ کی وساطت نے ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے ۔رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین ہیں ۔ جو گزشتہ کئی سالوں سے اس محکمے میں ٹیکس جمع کرنے کے معاملات سنبھال رہے ہیں ۔رٹ کیمطابق اس محکمے کے ملازمین کو ٹیکس جمع کرنے کے تناسب سے انعامات دئیے جاتے ہیں تا کہ ملازمین مزید جانپشانی سے اپنے امور سر انجام پائیں اور حکومتی خزانے کو فائدہ ہو۔اس سلسلے میں تمام امور جاری تھے تا 2025 میں نئی ایس آر او جاری کیا گیا ہے جس میں کے۔مطابق سی ایس پی کے افسران کو علیحدہ اضافی کیڈر دیا گیا ہے ۔خالانکہ پہلے تمام افسران کو یکساں تناسب سے انعامات دیئیجاتے تھے ۔اس اقدام سے نان کیڈر افسران کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اسحاق علی قاضی ایڈوکیٹ نے انہوں عدالت کوبتایا کہ یہ امتیازی سلوک کے برابر ہے کیونکہ ٹیکس جمع کرنے میں کلاس فور سے لیکر افسران تک کے تمام ملازمین کا کردار ہوتا ہے ۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انعامات صرف سی ایس پیز کو کیوں ملیں تمام ملازمین کا اس پر برابر کا حق ہے اور انہیں بھی ان انعامات میں شامل کیا جائے کیونکہ ٹیکس جمع کرنے میں تمام ملازمین کا کردار برابر ہوتا ہے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد آیف بی آر، محکمہ خزانہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر