صوابی میں نجی سکول کے پرنسپل کو ساتھی ٹیچر سمیت قتل کردیاگیا

موضع پنج پیر شگئی میں پرانی دشمنی کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے نجی سکول کے موٹر سائیکل سوار پرنسپل اپنے ٹیچر چچازاد بھائی سمیت جاں بحق ہو گئے ، پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق فلک شیر سکنہ درہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ منگل کی صبح اپنے بیٹوں اعزاز احمد ، سعد احمد اور بھتیجے حمزہ کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر اپنے نجی سکول رائزنگ ایجوکیشن سینٹر واقع موضع پنج پیر شگئی جا رہے تھے جب ہم نور گٹ لار شگء کے مقام پر پہنچے تو وہاں پر پہلے سے تاک میں بیٹھے محمد وسیم ، ساجد اور احمد آمین ساکنان درہ نے موٹر سائیکل پر سوار ان کے 28 سالہ بیٹے پرنسپل سکول ہذا اعزاز احمد اور 17 سالہ ٹیچر بھتیجا حمزہ پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ، رپورٹ میں وجہ عناد پرانی دشمنی بیان کی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر