بارش وطوفان: اچینی بالا اور متنی میں چھتیں گرنے سے تین افراد زخمی

بارش و طوفان سے پشاور کے مضافاتی علاقے اچینی بالا اور متنی میں چھتیں گرنے کے واقعات رونما ہوئے جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے اچینی بالا میں بارش اور طوفان سے مسجد عثمان غنی محلہ ڈھیری کا چھت منہدم ہو گئی، تاہم اس واقعے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔
دوسری جانب پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں ڈھابہ ہوٹل کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے 3 افراد دب گئے تھے، اس حوالے سے اطلاع ملنے پر میڈیکل و ڈیزاسٹر ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، اور ملبے تلے دبے تینوں افراد کو زندہ نکال لیا۔ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ بارش و طوفان سے پشاور کے مضافاتی علاقے اچینی بالا اور متنی میں چھتیں گرنے کے واقعات رونما ہوئے جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر