پشاور میں پرامن مظاہرین پر شیلنگ قابلِ مذمت ہے،روبینہ خالد

پیپلز پارٹی کی رہنماء اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالدنے کہا ہے کہ نہتے اور پرامن مظاہرین پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ قابلِ مذمت ہے۔
اپنے بیان میں روبینہ خالد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پر امن احتجاج کے دوران پریشان کن واقعہ سامنے آیا سکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر کارکنوں کے پرامن اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے ۔
ریلی کا مقصد مقصد پارٹی کی شکایات اور مطالبات کو اجاگر کرنا تھا لیکن اس وقت افراتفری کا شکار ہو گئی جب سکیورٹی فورسز نے طاقت کا سہارا لیا جس میں خواتین سمیت متعدد کارکنان زخمی ہو گئے ہیں،ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیںاور اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہیں، معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں ۔
روبینہ خالد نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ہماری حفاظت یا خیریت کی پرواہ کیے بغیر کسی بھی قیمت پر ہمیں منتشر کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دیں ،پیپلز پارٹی واقعے کی مذمت اور زخمی کارکنوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے پر امن احتجاج پر پی ٹی آئی کی طرف سے حملہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ جماعت انتہا پسند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر