خیبرپختونخوامیں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم احتساب کمیٹی نے سپیکرصوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی کیخلاف جاری تحقیقات مکمل کرے ہوئے انہیں کلیئرقراردیدیا اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی نے کہاکہ اعظم سواتی نے جیل سے رہائی کے بعدمانسہرہ میں تقریر کے دوران مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے جس کے بعد میں(سپیکر)نے چیئرمین پی ٹی آئی اوروزیراعلیٰ کو لیٹر لکھاکہ الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں اعظم سواتی نے پھر مذکورہ الزامات تحریر طور پر احتساب کمیٹی کو جمع کرائے انکے الزامات شروع میں مانسہرہ میں کرپشن سے متعلق تھے لیکن تحریری درخواست میں اسمبلی سیکرٹریٹ میں اختیارات کے استعمال،غیرقانونی بھرتیوں اور ترقیاں کاذکر تھا احتساب کمیٹی نے تسلیم کیاہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام کام ایکٹ اوررولز کے تحت ہوئے ہیں ،کرپشن کے ثبوت نہ ملن پر اب انکوائری بندہوچکی ہے۔ سپیکرنے کہاکہ بجائے اس کے جوکام پچاس سال تک نہ ہوسکا ہم نے چھ ماہ کی قلیل مدت میں اسمبلی ایکٹ بنایا جس کی تعریف ہونی چاہئے تھی ایکٹ بنانے میں اسمبلی ممبران،متعلقہ ڈیپارٹمنٹس،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بڑی محنت کی اعظم سواتی کمپرومائز بند ہ ہے نہ جانے اسکے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ میں نے کبھی عہدے کیلئے لابنگ یاکوشش نہیں کی جب مجھے سپیکر بنایا جارہا تھا تو میں سویا ہوا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا فون آیا تھا نیند سے جاگا، علی امین کو فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ کو سپیکر بنایا جارہا ہے جب سپیکر بن کر آیا تو دیکھا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں بے ترتیب حجرے والا ماحول تھا،اسمبلی ایکٹ سے چیزیں بائنڈنگ آگئی اورپہلے جو گریڈ17یا اس سے اوپر کی اسامیوں پر بھرتیاں سپیکر خودکرتاتھا اب یہ اسامیاں پروموشن کے تحت پُرہونگی۔بابرسلیم سواتی نے مزید کہاکہ میں پارٹی لائن کا آدمی ہوں، مرشد کے قافلے کے اندر ہوں،پارٹی چیئرمین یا صوبائی صدر ابھی ایک میسج کریں تو میرا استعفی 5 منٹ کے اندر میز پر پڑا ہوگا،انہوں نے کہاکہ کوہستان بدعنوانی کیس میں نیب نے26ارب روپے تک کی ریکوری کی ہے، تین محکموں اور نیشنل بینک کی ملی بھگت سے یہ کرپشن ہوئی ہے،ہمارا کام تحقیقات نہیں بلکہ اداروں کو دیکھنا ہے پی اے سی کے حکم پرآڈیٹرجنرل آف پاکستان کوہستان سکینڈل کے تناظرمیں اداروں کی دس سالہ جو فرانزک آڈٹ کرے گا تو سب سپتہ چلے گا
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00