پشاور کے علاقہ پلوسئی میں فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پلوسئی تلوزئی مصلی گڑھی میں پیش آیا جہاں چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی چچی اور اس کے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عزیز کے نام سے ہوئی جس کی عمر 14سال بتائی جارہی ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ پرانے خاندانی تنازعے اور ذاتی رنجش کی بناء پر پیش آیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے ماں بیٹے کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیں ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00