خضدار خودکش حملہ’زخمی ہونیوالی مزید 2طالبات شہید

خضدار میں اسکول بس پر ہونے خود کش حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہید ہو گئیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والی 2 طالبات شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 8 ہو گئی، شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔یاد رہے کہ 21 مئی کو خصدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 5 طالبعلم شہید اور 51 بچے زخمی ہوئے تھے تاہم بعد ازاں مزید ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر