عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی کیخلاف اجلاس کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اے این پی سے تعلق رکھنے والے قانون دان نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کو لیگل نوٹس بھیج دیا ۔اس ضمن میں تحصیل بار لاہور صوابی کے صدر تنویر شہزاد ایڈووکیٹ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن کو لیگل نوٹس بھیج دیا نوٹس میں لکھا گیاہے کہ وہ اے این پی سے تعلق رکھتے ہیں اور رکن کی حیثیت سے لیگل نوٹس بھیج رہا ہوں، کمیٹی اجلاس کے دوران آپ نے ایمل ولی خان سے نازیبا گفتگو کی، اے این پی اور ایمل ولی خان کی بین الاقوامی اور قومی سطح پر ایک پہچان ہے، نازیبا گفتگو سے ایمل ولی خان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے،اس لئے پارٹی کے رکن کی حیثیت سے میرا بھی وقار مجروح ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی اے 15 دن کے اندر ایمل ولی خان سے میڈیا پر معافی مانگیں، 15 دن کے اندر جواب نہیں دیا گیا تو دس کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کیا جائیگا،
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00