ٹرمپ کا افریقی صدر سے ملاقات میں سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام

ٹرمپ کا افریقی صدر سے ملاقات میں سفید فام افراد کی نسل کشی کا الزام لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی دورے پر آئے جنوبی افریقی صدر سے ملاقات کے دوران ان پر سفید فام شہریوں کی نسل کشی کا الزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں سفید فام افراد کی نسل کشی ہو رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر راما فوسا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ ایک غیر معمولی ملاقات تھی، اس دوران ٹرمپ جنوبی افریقا میں سفید فام افراد کے خلاف تشدد پر بات کرنا چاہتے تھے جبکہ راما فوسا تجارت پر گفتگو کے خواہاں تھے۔
ٹرمپ نے ملاقات کے دوران دستاویزات جس میں کچھ تصاویر شامل تھیں، جنوبی افریقی صدر اور صحافیوں کو سفید فام اقلیت کی نسل کشی کے ثبوت کے طور پر دکھائیں اور کہا کہ سفید فام کسان جنوبی افریقا سے بھاگ رہے ہیں۔
اس دوران ٹرمپ نے ایک ویڈیو بھی چلائی جس میں کچھ افراد کو ‘کسان کو مارو’ کے نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا، ویڈیو دکھانے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ یہ شواہد ہیں کہ سفید فام اقلیت کو جنوبی افریقا میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جنوبی افریقی صدر رامافوسا نے فوری طور پر اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ نعرے حکومتی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے، انہوں نے وضاحت کی کہ جنوبی افریقی حکومت نسلی ہم آہنگی اور قانون کی حکمرانی کی پابند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر