مذاکرات کامیاب ،لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرنا ختم کردیا

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے صوبائی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین یونین آف لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مرکزی جنرل سیکرٹری عشرت ملک نے کہا کہ شدید گرمی میں صوبہ بھر سے آنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت احتشام علی نے لیڈی ہیلتھ ورکر سے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا۔
اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے مذاکرات کی ٹیم میں شاہین یونین آف لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صوبائی صدر اختر بی بی، صوبائی جنرل سیکرٹری عشرت ملک، رفاسیت قمر اور نعیمہ بی بی کے علاوہ یونین کی دیگر عہدے داروں نے صوبائی وزیر صحت کے ساتھ مذاکرات کیے ۔
صوبائی وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی کہ عنقریب پہلے تو ان کو دو دن بعد میٹنگ کے منٹس فراہم کیے جائیں گے اور ساتھ ہی انہوں نے احکامات جاری کیے کہ محکمہ صحت نے چار سال فارمولے کے تحت ترقی اور ریگولرائزیشن کے لیے 12 ہزار چار سو 39 لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لییجو اقدامات کیے ہیں وہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیے جائیں گے جن میں سکیل پانچ سے نو میں ترقی دی جائے گی اور چار سالہ فارمولے کے تحت سنیارٹی سکیل وائز پرسنٹیج پر ترقی دی جائے گی ۔
مشیر صحت نے کہا کہ 40پرسنٹ کو سکیل نو میں ترقی دی جائے گی جبکہ 30 پرسنٹ کو 9 سکیل میں ترقی دی جائے گی اور اسی طرح 20 پرسنٹ کو 12 سکیل میں ترقی دی جائے گی جبکہ باقی 10 پرسنٹ کو 14 مین ترقی دی جائے گی ۔
صوبائی مشیر صحت نے کہا کہ چند ہی دنوں میں سمری فائننس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی جائے گی اور لیڈی ہیلتھ ورکر جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جنگ زدہ علاقے ہوں یا برف پوش ایریا ہر مقام پر لیڈی ہیلتھ ورکر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
مشیر صحت خیبر پختونخوا نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کو اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی اور درخواست کی کہ وہ خیبر پختونخوا کی حکومت کے ایک ذمہ دار کی حیثیت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس شدید گرمی میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے خواتین کو گھر واپس بھیجیں اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا ختم کر دیں جس کے بعد شاہین یونین آف لیڈی ہیلتھ ورکر نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دو دن سے جاری رہنے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ۔
عشرت ملک نے کہا کہ ہم مشیر صحت کے تعاون کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری گزارشات سنی اور ہمیں مکمل تعاون کا یقین دلانے کے ساتھ وہ تمام کاروائیاں بھی ہمارے سامنے رکھیں جو انہوں نے فائنانس ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ کو بھجوانی ہیں۔
شاہین یونین آف لیڈی ہیلتھ ورکر کی صوبائی جنرل سیکرٹری عشرت ملک نے میڈیا کے نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سخت گرمی کے باوجود مکمل کوریج دی جس کی بدولت حکومت سے مذاکرات ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر