چیئرمین پی ٹی اے نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کی سگریٹ پینے کا الزام لگا دیا جس پر اے این پی کے صدر بھڑک اٹھے ۔
تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں ۔
چیئرمین پی ٹی اے کے الزام پر سینیٹر ایمل ولی خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو تکلیف کیا ہے ، اے این پی سربراہ چیئرمین پی ٹی اے پر بھڑک اٹھے کہا ایک سرکاری ملازمین مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم چرس پی کر آئے ہوئے ، سرکاری افسر کا یہ انداز بالکل بھی قابل قبول نہیں ۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آپ کی جرات کیسے ہوئی ایسے بات کرنے کی جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کرلی ۔
ایمل ولی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں جس پر چیئرمین پی ٹی اے ایمل ولی خان سے بار بار معافی مانگتے رہے ۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے قائمہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے اجلاس میں رہے گا یا میں ، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی اے کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کرجانا پڑا ۔
اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا شاہزیب درانی نے چیئرمین پی ٹی اے کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے نے صرف ایمل ولی خان کی ہی نہیں پوری قائمہ کمیٹی کی توہین ہے ،ان کی بدتمیزی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جائے گا ۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف ایکشن لیں انہوں نے سیکرٹری آئی ٹی کو بھی معاملہ نوٹس لینے کی ہدایت کردی
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00