مانسہرہ میں بیوی نے زہر دے کر شوہر کو قتل کردیا

مانسہرہ میں بیوی نے زہر دے کر اپنے شوہر کو قتل کردیا ۔واقعہ مانسہرہ کے تھانہ بٹل کی حدود میں پیش آیا جہاں سجاد ولد شاہ نظر سکنہ ڈنہ شار کول کی اچانک کی موت کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متوفی کی موت زہر خورانی سے ثابت ہوئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ بیوی کو 24گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا ۔پولیس نے مقتول کی بیوی مسما ة(پ)کے خلاف دفعہ 302اور 109کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر