کچرافیکٹریوں میں کوئلے کی جگہ استعمال کرنے کی تجویز

پشاور شہر سے جمع ہونے والی میونسپل کچرے کو بطور ایندھن استعمال میں لانے کی غرض سے ایم ایس چراٹ سیمنٹ فیکٹری نے اپنی تجویز پیش کردی ہے۔اس ضمن میں ممتاز صنعتکار گروپ غلام فاروق گروپ کے تحت مذکورہ سیمنٹ فیکٹری نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز آف پشاور کو باقاعدہ تحریری پروپوزل بھی پیش کی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر کی صدارت غلام فاروق گروپ کے تحت چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے حکام ،ڈبلیو ایس ایس پی،صنعت،لوکل گورنمنٹ ،خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور دیگر محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے منتظمین نے اس حوالے سے ڈبلیو ایس ایس پی کو عرصہ پہلے دئے گئے پروپوزل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں اس پر ممکنہ عملدرآمد کے حوالے سے اپنی گزارش پیش کی۔فیکٹری حکام نے کہا کہ روزانہ کی بنیادوں پر شہر سے تقریباً500ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے جو شمشتو کے مقام پر ڈمپ کیا جاتا ہے اور تقریبا 1.6 ملین ٹن کچرا مذکورہ سائٹ پر پڑا ہے۔متعلقہ صنعتکار گروپ نے فیکٹری میں کوئلے کے متبادل Refused Derived Fuel(RDF) کے طور پر بطور ایندھن اسے استعمال میں لانے کی تجویز دی ہے جس سے ڈبلیو ایس ایس پی کو خطیر مقدار میں منافع بھی ملے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر