نیب خیبرپختونخوانے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف تحقیقات تیز کردیں،ٹی ایم ایزاورریونیوڈیپارٹمنٹ سے ریکارڈطلب کرلیا، تفصیلات کے مطابق نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں کہ ایک بہت بڑی ہائوسنگ سوسائٹی لائف سٹائل کے نام سے بننے جارہی ہے جسے بعدازاں ایک ملکی نجی ہائوسنگ سوسائٹی کانام دیدیاجائے گا،کو این اوسی دینے کے لئے قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، اراضی کے ریکارڈ میں ہیرپھیرکیا گیاتاکہ زرعی اراضی کوکمرشل ظاہرکرکے این اوسی جاری کرنے میںآسانی ہو، اس کھیل میںٹی ایم اے چمکنی اورٹی ایم اے شاہ عالم کی انجینئرنگ برانچ کامرکزی کردارہے، نیب نے شکایات موصول ہوتے ہی تحقیقات کاآغازکردیا، پہلامرحلہ میںٹی اوآئی شاہ عالم اورٹی اوآئی چمکنی ،اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹرشاہ عالم کودفترطلب کرکے گھنٹوں تفتیش کی جارہی ہے،ہائوسنگ سوسائٹی میںبے ضابطگیوںکابھانڈاایریگیشن چینل نے پھوڑدیاہے، جس سے ظاہرہوتاہے کہ اس چینل سے سینکڑوںایکڑاراضی سیراب ہوتی رہی ہے، نیب حکام نے ہائوسنگ سوسائٹی کی اراضی کا پرانا تمام ریکارڈ طلب کرلیاہے،عنقریب زیرتفتیش افرادکی جائیدادوںبینک اکائونٹس اوراثاثہ جات کی جانچ پڑتال بھی شروع کردی جائے گی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00