ڈسٹرکٹ پشاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں مزید دو میچز کا فیصلہ
ڈسٹرکٹ پشاور ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں پشاور یوتھ کرکٹ کلب اور پخہ غلام کلب نے میچز جیت لئے ، پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جمخانہ گراﺅنڈ پر جاری زون ٹو پشاور ڈسٹرکٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور یوتھ کلب نے راکو کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دی ، راکو کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 129 رنز بنائے جس میں ذیشان 50 ، رحیم 31 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ پشاور یوتھ کلب کی جانب سے محمد عثمان اور دلدار نے دو دو کھلاڑیوں نے آﺅٹ کیا ۔ جواب میں پشاو ر یوتھ کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا محمد عثمان 51 اور شکیل احمد 35 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔
دوسرے میچ میں پخہ غلام کرکٹ کلب نے عثمانیہ کلب کو چھ وکٹوں سے ہرایا۔ ، عثمانیہ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 190 رنز بنائے جس میں عالمگیر 55 ، جواد 53 ، علی داﺅد 43 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ پخہ غلام کی جانب سے یوسف نے تین عثمان نے دو وکٹیں حاصل کی ۔ جواب میں پخہ غلام کلب نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا جس میں عثمان 102 رنز نثار 44 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ عثمانیہ کلب کی بلال نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا