شاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے سے جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے۔رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی تھی اور طبیعت نہ سنبھلنے کی وجہ سے انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد مختلف قسم کے ٹیسٹ کیے گئے  ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر