سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے پر غور

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26کا بجٹ 2جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومت اور وزارت خزانہ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ملازمین کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ متوقع ہے، یادرہے کہ پہلے ہی حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا عندیہ دے چکی ہے ، حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کے لیے مختلف سلیبس میں انکم ٹیکس میں 10 فیصد کمی کا امکان ہے۔ اگر تجویز منظور ہو جاتی ہے تو تنخواہ دار طبقے کو اگلے مالی سال میں تقریبا 50 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا، جو 22 مئی 2025 تک جاری رہیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر