خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49لاکھ 20 ہزارہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سیزیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار333 بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق لوئرکوہستان اور اپرکوہستان میں 79 فیصد بچے اسکول سیباہر ہیں جب کہ اپرچترال میں سب سے کم 10 فیصد بچیاسکولوں سے باہر ہیں۔اس حوالے سے وزیر تعلیم کے پی فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ 48 لاکھ سے زائد بچیاوربچیاں اسکول سیباہر ہیں، حکومت بچوں اوربچیوں کو اسکولوں میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ پچھلے سال 13 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایاگیا اور رواں سال 10 لاکھ بچوں کواسکولوں میں داخل کرنیکا ہدف مقررکیا ہے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00