سیکیور رٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن میں مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، گزشتہ 3 روز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فالو اپ آپریشنز میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے ہتھیار ،گولیاں اور دھماکاخیزمواد برآمد کیا گیا ہے، گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر کارروائی میں 54 خارجی مارے گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 3 روزمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران مزید 17 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کاروائی کے دوران فتن الخوارج کے 17 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف گزشتہ روز کی بڑی کاروائی کے بعد مزید دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ۔صدر مملکت کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے، صدر مملکت نے کہا دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ صدر مملکت نے فتن الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00
1 تبصرہ. Leave new
Very good