آسٹریلین جونیئر چیمپئن شپ میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شاندار استقبال
سکواش کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،تاشفین حیدر
آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں دو گولڈ ایک سلورمڈل جیتنے والی خیبرپختونخوا کے ماہ نور علی،مہویش علی اور سحرش علی کا ڈائریکٹر یٹ جنرل سپورٹس میں بھرپور استقبال ہوا۔ ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر نے تینوں بہنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے گلدستے پیش کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس مسز رشیدہ غزنوی اور ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ نعمت اللہ سمیت دیگر آفیسرز موجود تھے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر کھیل کی جانب سے ان کو خصوصی انعامات دیئے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہر گیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا
،ان کا کہنا تھا کے یہ کھلاڑی ہمارے صوبے کا اثاثہ ہیں ان کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ڈی جی سپورٹس نے مزید کہا بطور ڈی جی سپورٹس نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے تمام تر توانائی صوبے میں کھیل اور کھلاڑی کی فلاح وبہبود کے لئے صرف کروں گا اور صوبے کے ہر کھلاڑی کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حال کرنے کی کوشش کروں گا تاکہ یہ کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں۔واضح رہے خیبرپختونخوا کے تینوں بہنوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہ نور علی نے انڈر 13 کیٹگری میں گولڈ،مہوش علی نے انڈر 17 کیٹگری میں گولڈ جبکہ سحرش علی نے انڈر 15 میں سلور میڈل اپنے نام کئے۔
3 تبصرے. Leave new
Good
Good
Good